پشاور: علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

پشاور(روشن پاکستان نیوز) علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان منتخب ہو گئے۔ 

نو منتخب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 22 ویں قائد ایوان کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ 

آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت بھی حاصل کی۔ 

مزید پڑھیں: جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز اور قبضہ گروپ ہیں، سراج الحق

اسپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے، اس طرح علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔

مزید خبریں