اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کےسپیکراورڈپٹی سپیکرکاانتخاب آج ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے عہدے کے امیدوار سردار ایاز صادق ہیں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عامر ڈوگر امیدوار ہیں،جبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ ہیں اورسنی اتحاد کونسل نے جنید اکبر کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
پہلے سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب قومی اسمبلی کے قاعدہ نو اور دس کے تحت ہوگا ،زیادہ ووٹ لینے والا سپیکر منتخب ہوجائےگا، موجودہ سپیکر نئے سپیکر سے حلف لیں گے نئے سپیکر پھر اسی طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے ۔
اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردار ایاز صادق کو208 اراکین کی حمایت حاصل ہےجبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد81 ہے ۔











