راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق کھاریاں گیریژن میں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگئی۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر منگلا نے استقبال کیا ۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےسپہ سالارکاکہناتھا ان مقابلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں ، مشقوں سے پیشہ ورانہ فوجی اور حربی مہارتیں بہتر ہوتی ہیں، ایسے مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہیں، ایسی مشقیں پاک فوج کے کردار،عزم اور قابلیت کا خاصا ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی پولیس آفیسر شہر بانو کو شاباش
آئی ایس پی آرکےمطابق مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں25 سے 27 فروری 2024 تک منعقد کی گئی، 60گھنٹے طویل مشق کا مقصد تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، مشق میں پاک فوج کی 7اور دوست ممالک کی 15ٹیموں نے حصہ لیا۔آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں اور حوصلے کو سراہا، بحرین،اردن،قازقستان ، سعودی عرب،مالدیپ،مراکش کی ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا، قطر،امریکا،ازبکستان،سری لنکا،تھائی لینڈ اور ترکی کی ٹیموں نے بھی مشق میں حصہ لیا،آذربائیجان،چین ،جرمنی،انڈونیشیا،سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر شرکت کی۔آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف نے نمایاں کردار ادا کرنے والے جوانوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ، تقریب میں عالمی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔