واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے، ایران کی نیوی ،فضائی ،لانچرزاور میزائل ختم کردیئے گئے،ایران کیلئے پیغام ہے ہم تم پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایران کا دعویٰ وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے لیکن اس کی بحریہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہناتھا کہ ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز دوبارہ نکال رہا ہے،ہمیں معلوم ہے ایران کون سے فوجی اثاثے کہا منتقل کر رہا ہے،ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہماری مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے۔
امریکہ اور ایران مذاکرات میں اعتماد کا فقدان
انہوں نے کہا کہ ایران کے لئے اہم لاک اینڈ لوک ہیں،ایران امریکا کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائیوں کیلئے تیار ہے،جتنا وقت درکار ہوگا، ہم ناکہ بندی برقرار رکھیں گے،تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی دھمکی کنٹرول نہیں، بلکہ قزاقی ہے،امریکی کامیابی فیک نیوز میں نظر نہیں آتیں۔
جنرل ڈین کین
جنرل ڈین کین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ایران کی بحری ناکہ بندی نافذ ہے،ایران کی مدد کرنیوالے ہرجہاز کا پیچھا کریں گے،امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے ایرانی برآمدات رک گئیں ہیں،ایرانی ناکہ بندی کا مقصد ایران کو تیل کی ترسیل روکنا ہے،ہتھیاروں سے لیس بحری جنگی جہاز خطے میں تعینات ہیں،اب تک 13 جہاز دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے،اگر آپ اس ناکہ بندی کی پابندی نہیں کریں گے تو ہم طاقت کا استعمال کریں گے۔











