منگل,  08 اکتوبر 2024ء
الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر 2 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیاہے، ریحانہ ڈارکا مکمل پیغام ،دیکھیں

تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر ڈار 2 ماہ بعد آج گھر واپس آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والی ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ میرے جگر کا ٹکڑا میری والدہ کے سینے کے گرد لپٹا ہوا تھا تو ایسا لگتا تھا کہ دنیا کی تمام خوشیاں مل گئی ہیں۔

ریحانہ ڈارکا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنے گھر کی خوبصورتی واپس کرنے پر اپنے اللہ کا شکر ادا نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری آواز بنے۔ میڈیا والوں کا بھی شکریہ جو میرے لیے آواز اٹھاتے رہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ عمر ڈار نے آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام لیا ہے۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ انشاء اللہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی کے نظریے کے لیے لڑیں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

مزید خبریں