جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
شہبازشریف وزیراعظم،سردار ایاز صادق سپیکر نامزد

لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کو وزیراعظم ،سردار ایاز صادق کو سپیکر کاامیدوار نامزد کردیا۔پارلیمانی پارٹی نے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر قرار داد بھی منظور کرلی، پارلیمانی پارٹی میں دو قراردادیں منظوری کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ مراعات،سرکاری رہائشگاہ نہ لینے کا اعلان 

پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کا نام پیش کردیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے شہبازشریف کے نام کی توثیق کردی۔پارلیمانی پارٹی نے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف کو ڈائس بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق صادق کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں