آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کے خط سے متعلق وضاحت جاری کردی

سلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عالمی مالیاتی فنڈز نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط موصول ہونے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

خیال رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونیوالی خبر کے مطابق خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خط میں آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج جاری کرتے وقت پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کو مدنظر رکھا جائے، آئی ایم ایف کی جانب سے پی ٹی آئی کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم اب آئی ایم ایف کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ انہیں تاحال کوئی خط موصول ہی نہیں ہوا ہے ۔ 

مزید خبریں