هفته,  23 نومبر 2024ء
ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جنھوں نے الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی کی رٹ لگائی، نوازشریف

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے، ہم نے گیس اور بجلی کے بلوں کو کم کرنا ہے۔

لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کےدوران وہ گرکر زخمی ہوئے تھے، میں خود ان سےملنے اسپتال گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت سمجھ نہیں آئی، الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگائی۔انھوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر میں ان سے ملنے گھر تک گیا، بنی گالا میں ہم نے طے کیا کہ سب کو مل کر چلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں ملاقات کے بعد پتہ چلا کہ لندن میں اتحاد بن گیا، پتہ چلا کہ دھرنوں کا پروگرام بن گیا ہے، کہا گیا کہ وزیراعظم کے گلے میں پٹہ ڈال کر باہر لائیں گے۔

مزیدپڑھیں:اسد قیصر کو پی ٹی آئی کے سیاسی معاملات سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا گیا

قائد ن لیگ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، دہشت گردی زوروں پر تھی اور دھرنے شروع ہوگئے، دھرنوں کے باوجود ہم اپنا کام کرتے رہے۔ دھرنوں کی وجہ سے چینی صدرکا دورہ منسوخ ہوا، دھرنے کے باوجود ہم نے قوم کے کیے وعدے پورے کیے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گفتگو بہت عمدہ تھی، الیکشن میں منتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے پہلے دورمیں بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز ہوا تھا، ہمارے دوسرے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے تیسرا دور لمبی جدائی کے بعد آیا تھا، ہمارے دور میں ملک مثالی ترقی کر رہا تھا۔

مزید خبریں