اتوار,  22 دسمبر 2024ء
عاطف اسلم کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خوبصورت انداز میں خراجِ عقیدت

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کو اپنی خوبصورت آواز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

عاطف اسلم نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی مشہور غزل ’زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں‘ کو نئے انداز میں پیش کردیا ہے۔

اُنہوں نے حال ہی میں ’زندگی‘ کے عنوان سے ایک نئی میوزِک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ صبور علی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔

عاطف اسلم کی مذکورہ میوزِک ویڈیو کے لیے موسیقی لیو ٹوئنز برادرز کی پیشکش ہے۔

گلوکار کی غزل’زندگی‘ کی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری رضوان شیرازی نے کی ہے۔

گلوکار کی اس میوزِک ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صرف تین دن میں ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اسے 59 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

مزید خبریں