بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مشیر صدر ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر مسرت اللّٰہ نے چارج سنبھال لیا

بریگیڈیئر(ر) مسرت اللہ خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مشیر برائے صدر پی ایچ ایف کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اور کھیل کی بہتری کیلئے بھرپور کاوش کرونگا۔ موجودہ معاشی حالات میں یہ ایک مشکل ٹاسک ثابت ہوگا تاہم پروفیشنل ازم ، میرٹ اور مضبوط قوت ارادی سے چیزیں بہتر ہونگیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اولمپک کوالفائز جیسا ایونٹ ہاکی کے بڑے ایونٹس میں سے ایک ہے۔ اس جانب توجہ ضروری ہونی چاہیے۔

مزید خبریں