منگل,  10  ستمبر 2024ء
پروفیسر نذیر شال کی نماز جنازہ ادا، لندن کے قبرستان میں سپردخاک

 معرف کشمیری رہنما پروفیسر نذیر احمد شال مرحوم کی نماز جنازہ بروز ہفتہ ہنسلو کی جامع مسجد میں ادا کرکے بارو قبرستان پاؤڈر مل لین وائٹن لندن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے پاکستانی اور کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پروفیسر شال کی کشمیر کیلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے فہیم کیانی نے کہا کہ پروفیسر شال مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جاری حق خودارادیت کی تحریک کے عالمی آئیکون تھے۔نماز جنازہ میں لارڈ قربان حسین، ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز، پاکستان ایمبیسی کے ڈپٹی ہائی کمشنر مجید خان، بیرسٹر مجید ترمبو،پروفیسر نزیر قریشی، چوہدری غالب ، ممتاز راٹھور ۔ ارشد بٹ۔ شیراز خان،ریاض محمود،سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف پروفیسر الیاس،صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب، جے کے ایل ایف کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، جمعیت علماء اسلام کے مفتی خالد محمود، مقبوضہ کشمیر سے نذیر احمد قریشی، ارشاد ملک، غلام نبی فلاحی، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، امجد عباسی، میئر آف سلاؤ افضل کیانی، میئر آف ہنسلو امجد عباسی، محمد ریاض بٹ ، راجہ وحید اکبر ، طاہر ملک، الطاف خان، لیاقت علی، چیئرمین مسلم فرینڈز آف لیبر چوہدری شوکت علی، آزاد کشمیر کے سابق وزیر ڈاکٹر محمود ریاض، مشیر صدر آزاد کشمیر چوہدری دل پزیر، مسلم کانفرنس کے پروفیسر ممتاز بٹ ،پروفیسر چوہدری امتیاز،راجہ سکندر ، راجہ بشارت خان ، راجہ ایوب، منظور شاہ ایڈوکیٹ، ارشاد ممتاز بٹ، پروفیسر چوہدری امتیاز، شفقت اقبال تبسم ،راجہ محمد ایوب، زبیر اعوان ، پروفیسر شاھد اقبال ۔ شوکت علی خان چوہدری لیاقت نے شرکت کی اور نذیر احمد شال کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News