راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اسلام آبادپریس کلب کے ممبر، سینئرصحافی اور “چائنا کا پٹھان” کے نام سے مشہور، نعیم قریشی ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گئے۔ ان کے اچانک انتقال پر صحافی برادری اور اہلِ خانہ شدید رنج و غم میں مبتلا ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ دوپہر بعد نمازِ ظہر 3 بجے ان کی رہائش گاہ ڈاکٹر قدیر روڈ، نزد حویلی شوکت کھوکھر، راولپنڈی سے اٹھائی جائے گی۔
آزادکشمیرکے سابق قائم مقام وزیراعظم انتقال کرگئے
صحافیوں اور دوستوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم قریشی ایک محبت کرنے والے دوست، بھرپور صحافی اور قابل احترام شخصیت تھے جن کی کمی صحافتی دنیا میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔











