پیر,  09 دسمبر 2024ء
لندن: سال نو پر نصف شب سے کچھ دیر قبل چاقو حملے میں نو عمر لڑکا ہلاک

ندن میں نئے سال کے موقع پر نصف شب سے کچھ دیر پہلے چاقو کے وار سے ایک نوعمر لڑکا ہلاک ہوگیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ افسران کو رات 11:40 بجے کیمڈن کے پرائمروز ہل پر طلب کیا گیا تھا۔ متاثرہ کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اس کی عمر 16 سال ہے، اسے لندن ایمبولینس سروس اور لندن ائر ایمبولینس کے ذریعے پولیس اور پیرا میڈیکس کو جائے وقوع پر پہنچائے جانے کے بعد ابتدائی طبی امداد کی کوششوں کے باوجود آدھی رات سے کچھ دیر پہلے جائے وقو ع پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ میٹ نے کہا کہ ایک شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پرائمروز ہل نئے سال کے موقع پر آتش بازی دیکھنے والے لوگوں کے لئے ایک مقبول جگہ ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت وہاں کافی رش تھا۔ پولیس نے عینی شاہدین سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آکر تحقیقات میں مدد کریں۔

مزید خبریں