هفته,  23 نومبر 2024ء
اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نےبلوچستان، سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کردیا۔پاکستان پیپلز پاریٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سےعوامی نیشنل پارٹی کےوفدنے ملاقات کی ، جس میں اے این پی کےنومنتخب ایم پی اےزمرک خان،سینیٹرداؤدخان اورسینیٹرعمرفاروق شامل تھے۔

مزید پڑحیں: نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے، فاروق نائیک

اس موقع پراے این پی کے وفدکی جانب سے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیا گیا۔ایم پی اےزمرک خان نےبلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے ملاقات میں بلوچستان کی حکومت سازی میں بھی مزید متحرک کرداراداکرنےکااعلان کیا۔

مزید خبریں