جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
جاپان: مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد کوسٹ گارڈ طیارے سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک

جاپان میں ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پر موجود کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔

جاپانی حکام کے مطابق حادثےمیں کوسٹ گارڈ طیارے پر موجود 5 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے پر 6 افراد موجود تھے۔

حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا نیچے کا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔

طیارے میں سوار مسافروں سمیت تمام 379 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے تمام رن ویز پروازوں کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں