لاہور(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے تصدیق کی کہ عرفان شفیع کھوکھر کو فوری طور پر ڈاکٹرز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق عرفان شفیع کھوکھر صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے کزن تھے۔ اور لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں مہنگی گاڑیوں کے ٹائروں کی چوری کے واقعات: طریقہ واردات کیا ہے؟
مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقہ انتخاب کے رہنماؤں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔











