سندھ کابینہ اجلاس، نگران وزیراعلیٰ اور وزیر صحت میں تکرار ہو گئی

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ کابینہ کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس(ر)مقبول باقر اور وزیر صحت میں تکرار ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر صحت نے کہاکہ مجھ کام کرنے نہیں دیا گیا،جو اچھے کام کرنے کی کوشش کی اس میں رکاوٹ ڈالی گئی،وزیراعلیٰ نے براہ راست اور سیکرٹری صحت کے ذریعے مداخلت کی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں،میں نے تمام وزیروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

ذرائع کاکہنا ہے کہ گرما گرمی کے باعث سندھ کابینہ کا اجلاس ختم کرنا پڑا،جالاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعلیٰ سندھ اور وزرا میں تکرار ہوتی رہی،اجلاس ختم ہونے کے بعد وزرا وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔

مزید خبریں