منگل,  09 دسمبر 2025ء
فیض آباد اور مری روڈ کے لوپ ٹریفک رش کے اوقات میں بند، متبادل راستے مقرر
فیض آباد اور مری روڈ کے لوپ ٹریفک رش کے اوقات میں بند، متبادل راستے مقرر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ٹریفک حکام نے صبح کے رش اوقات کے دوران فیض آباد کے مقام پر آئی جے پی روڈ سے ایکسپریس ہائی وے اور مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کو ملانے والے دونوں لوپ ٹریفک کو بند کر دیا ہے اور ڈائیورشنز نافذ کی گئی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے کیلئے سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا راولپنڈی مری روڈ سے کلب روڈ کے ذریعے سرینا چوک کا استعمال کریں۔

ڈی ایچ اے، بحریہ اور کورال سے آنے والی ٹریفک کے لیے ہدایت ہے کہ وہ ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے۔

اس اقدام کا مقصد رش کے اوقات میں شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانا اور ایکسپریس ہائی وے پر دباو کم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند

ٹریفک حکام کے مطابق آج اس متبادل ٹریفک پلان کی بدولت ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دباو تقریباً 40 فیصد کم ہوا اور شہریوں کو اپنے مقام پرپہنچنے میں 20 سے 25 منٹ کم وقت لگا۔

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ دئیے گئے متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مزید معلومات یا کسی اپ ڈیٹ کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ اپنی آمدورفت آسان اور محفوظ بنا سکیں۔

مزید خبریں