جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل

پشاور(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کا کہنا ہے کہ پا کستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ  آپریشنل تیاریوں اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور جرگے سے خطاب بھی کیا۔فیلڈ مارشل نے پاک افغان حالیہ کشیدگی میں قبائلی عوام کے کردار کو سراہا۔سید عاصم منیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کئی کوششیں کیں،افغان طالبان نے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کو سہولت دی،خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے فوج کو ایٹمی ہتھیاروں کو فوری ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا

قبائلی عمائدین نے  دہشتگردی اور افغان طالبان کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا
کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔

مزید خبریں