هفته,  23 نومبر 2024ء
نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے ڈگریاں جلا کر خودکشی کر لی

اتر پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پر احتجاجاً اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ برجیش پال نے پولیس بھرتی کے امتحان میں فیل ہو کر گھر میں پھانسی لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے خودکشی سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں گزار دی ہے، ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو نوکری نہیں دے سکتی،

پولیس کے مطابق اپنے خط میں نوجوان نے اپنی موت کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا بلکہ خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں