واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں غزہ میں حالیہ جنگ کے بعد علاقے کی گورننس اور امن قائم کرنے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی جائیں گی۔ مغربی میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی اور انڈونیشیا کے قائدین شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ممالک غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے فوجی کردار ادا کرنے پر راضی ہوں تاکہ اسرائیل اپنا انخلا مکمل کر سکے۔ علاوہ ازیں، امریکہ عرب و مسلم ممالک سے درخواست کرے گا کہ وہ فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور بحالی کے لیے مالی امداد فراہم کریں۔
ملاقات میں صدر ٹرمپ ان اصولوں پر بات کریں گے جن کے تحت اسرائیل کا انخلا ہوگا اور جنگ کے بعد غزہ میں ایسا انتظام ہوگا جس میں حماس کی مداخلت نہ ہو گی، تاکہ وہاں امن قائم رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں:جب جنگ نہ رکوا سکے تو اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ؟ دنیا غزہ جنگ بندی کیلئے کردار ادار کرے ، ڈونلڈ ٹرمپ