جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف دو اہم گواہان کے بیانات میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بیان قلم بند

اسلام آباد (محمد زاہد خان) توشہ خانہ ٹو کیس عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف دو اہم گواہان کے بیانات میں جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف بیان قلم بند تفصیلات کے مطابق عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آئے ہیں، گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور توشہ خانہ کے پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں،پرائیویٹ اپریزز صہیب عباسی نے اپنے بیان میں سعودی ولی عہد سے تحفے میں لئے گئے بلگاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ انعام اللہ شاہ نے صہیب عباسی پر دباو ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا ہے، گواہ صہیب عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے انعام اللہ شاہ نے عمران خان کے کہنے پر دباؤ ڈال کر بلگاری سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگانے کو کہا اور دھمکی دی اگر جیولری سیٹ کی قیمت کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، ایجلنٹ فرم کا سی ای او ہوں کیبنیٹ ڈویژن کے منظور شدہ اپریزرز میں شامل ہوں،صہیب عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہےبلگاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022 کو کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر نے سونپی تھی، رضامندی سے نیب کے انوسٹیگیشن افسر کو تمام دستاویزات فراہم کیں، کیس کے دوسرے اہم گواہ عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا ہے انہوں نے صہیب عباسی پر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کیلئے دباو ڈالا تھا، وہ پرائم منسٹر ہاؤس میں بطور کامپٹرولر تعینات تھے، بنی گالہ ہاوس کی ذمہ داری بھی انکی تھی، انعام اللہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے وہ پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کرتے رہے،2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا، بشریٰ بی بی کی ناراضی پر نوکری سے برطرف کیا گیا کیونکہ بشری بی بی کو شک تھا جہانگیر ترین کے ساتھ میرے بھائی کے تعلقات ہیں، نیب اور ایف آئی حکام کے مطابق بلگاری جیولری سیٹ جو سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو بطور وزیراعظم تحفہ دیا گیا تھا اسکی اصل مالیت ساڑھے سات کروڑ سے زائد ہے، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی سے اسکی کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائی، جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ائیر رنگز اور ایک انگوٹھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرتفتیش، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مزید خبریں