لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔تفصیلات کےمطابق مجموعی طور پر پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے 300 زائد ارکان نے حلف اٹھایا،حلف کے دوران ن لیگ کے ارکان کی جانب سے نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہےدوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا ،کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے سے قبل جمع ہونگے، جانچ پڑتال بھی آج ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا تھا جو دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔
مزید پڑھیں: ن لیگ کا مریم اورنگزیبِ پنجاب اسمبلی کا رکن بنانے کا فیصلہ
گورنر پنجاب نےپنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجےطلب کیا تھا جو 2 گھنٹے 19 منٹ کی تاخیر کا شکار رہا۔اجلاس میں ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے ارکان موجود تھے جنہوں نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔











