اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شیدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
وفاقی درالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خوفناک زلزلہ – 500 سے زائد جاں بحق، 1300 سے زائد زخمی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقے اور 111 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
اس سے قبل 31 اگست کی شب کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کا مرکز افغانستان تھا۔ اور یہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، بھارت، تاجکستان تک محسوس کیے گئے تھے۔
31 کی آنے والے زلزلے نے افغانسستان میں تباہی مچائی تھی۔ اور کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم پاکستان میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔