مستونگ(روشن پاکستان نیوز) مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی ، مستونگ کے قریب گزرتے ہوئے دھماکے کا شکار ہو گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے جعفر ایکسپریس کا انج اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے بعد سکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یاد رہے چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت