اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )برطانیہ میں برطانوی بادشاہ چارلس III کی تصویر والے کرنسی نوٹ 5 جون کو جاری کیے جائیں گے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق 5، 10، 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹوں پر بادشاہ چارلس کی تصویر ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کی تصویر والے نوٹ بھی قابل استعمال ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کی تصاویر والے نوٹ قابل استعمال ہوں گے۔
برطانوی میڈیا نے بینک آف انگلینڈ کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے راؤنڈ کے نوٹ صرف طلب کو پورا کرنے کے لیے چھاپے جائیں گے۔