فیلڈ مارشل امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو ، بھارتی حلقے پریشان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

فیلڈ مارشل کو مدعو کئے جانے پر پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ، بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی صرف سرگرم ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون تا 14 جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کا کوئی شیڈول سامنے نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک ایرکوریلا نے کانگریس کی سماعت میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے شاندار اور مثبت کردار قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ہر جارحیت کا موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

مزید خبریں