کوئٹہ : پولیس وین پر دستی بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: وانا میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

مزید خبریں