جمعرات,  16 مئی 2024ء
بھارتی گروپ ٹاٹا کی مارکیٹ کا حجم پاکستان کی مجموعی معیشت سےزائد ہو گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف بھارتی کاروباری گروپ ٹاٹاکی مارکیٹ کا حجم پاکستان کی کل معیشت سے بڑھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز سمیت متعدد اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق ٹاٹا گروپ کا کاروباری تخمینہ (کیپٹلائزیشن) ایک ہزار 10 کھرب، 33 ارب، 39 کروڑ روپے تھا جو کہ 365 ارب ڈالر بنتا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 943 کھرب 90 ارب 9 کروڑ روپے کے لگ بھگ لگایا ہے جو کہ 341 ارب ڈالر بنتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News