اسلا م آباد (روشن پاکستان نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج جبکہ محمد بشیر کو او ایس ڈی تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سیشن جج کی بطور احتساب عدالت تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ناصر جاوید رانا کی بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈیاسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ کریں گے۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کا سیشن جج ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔