سنی اتحاد کونسل نے مزید 32ارکان کے بیان حلفی جمع کروادیئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری،سنی اتحاد کونسل نے مزید 32ارکان کے بیان حلفی جمع کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے پارٹی کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ۔سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ابتک 82ارکان اسمبلی کے بیان حلفی جمع کروائے ہیں۔گزشتہ روز بھی 50آزاد ارکان اسمبلی کے سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی جمع کروائے گئے تھے ۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے مخصوص نشستوں کیلئے نامزد تمام خواتین نے استعفے کیوں دیئے ،جانئے

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی بھی جلد جمع کروا دیئے جائیں گے۔مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست بھی جلد جمع کروا دی جائے گی۔

مزید خبریں