جمعرات,  24 اپریل 2025ء
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، معمولی زخمی

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں متعدد دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

حادثے کے وقت مریم اورنگزیب اپنی والدہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم آیا ہے جبکہ چہرے پر بھی چوٹ لگی ہے۔ خوش قسمتی سے ان کی والدہ محفوظ رہیں۔

ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مریم اورنگزیب کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی شناخت اور ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔ عوامی حلقوں اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مریم اورنگزیب کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی نے ایڈونچر کی کوشش کی تو اُس کا ماضی سے زیادہ برا حشر ہوگا، اسحاق ڈار

مزید خبریں