مستونگ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
دہشتگردی کا واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے شہید اور زخمی اہلکار کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط