منگل,  15 اپریل 2025ء
لکی مروت میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشتگرد مارے گئے

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات کارروائی کی گئی۔ اور خان خیل مندزئی کے جنگل میں 20 سے 25 دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا۔

حکام کے مطابق 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ جبکہ کارروائی کے دوران امن کمیٹی کے ارکان اور مقامی افراد بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار

آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں