اتوار,  13 اپریل 2025ء
ایران میں 8 پاکستانی قتل، حملہ آوروں کی شناخت نہ ہو سکی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں قتل کا واقعہ پیش آیا۔ تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں۔

مقتولین ایک ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے۔ اور یہ ورکشاپ پالش، پینٹنگ اور کار مرمت کا مرکز تھی۔ حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت دلشاد، نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے نام سے ہوئی۔ تمام مقتولین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: عسکری 6 میں فائرنگ کا واقعہ، جمرود کا رہائشی نوجوان جاں بحق

سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں۔ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ تاہم ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے، لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں