هفته,  23 نومبر 2024ء
ن لیگ،پیپلزپارٹی میں کابینہ میں شمولیت پرڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کابینہ میں شمولیت کے معاملے پرڈیڈ لاک برقرار ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رابطہ کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کا دوسرا دورنہ ہو سکا ،باپ چیت اب کل ہوگی ۔

سابق وفاقی وزیراعظم نذیرتارڑ کا غیررسمی گفتگو میں کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔کل صبح دوبارہ نشست ہو گی۔کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالہ سے کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ن لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

دوسری جانب وفاقی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے وفد کی زرداری ہاؤس میں مشاورت کا عمل ختم ہوگیا۔ن لیگ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے اور پاور شیئرنگ پر زوردیاگیا۔پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سی ای سی کا کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ برقرار،پیپلز پارٹی کا وفد اب دوبار منسٹر انکلیو نہیں جائے گا ۔

مزید خبریں