انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزی کارروائی کو موثر بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈویلپمنٹ فارمیٹ بھی بجٹ دستاویز میں شامل کیا جائے۔ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔
آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد سے بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز دے دیں۔