جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ن لیگی رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی حلقہ این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹیفکیشن کے معطلی کے احکامات جاری کئے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے استدعا کی کہ نوٹیفکیشن کی معطلی کل تک روکی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپکو نوٹیفکیشن کے معطلی سے کیا مسئلہ ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ہم الیکشن کمیشن کے پروسیڈنگ کو معطل نہیں کررہے۔

جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت سے طارق فضل چودھری کے کامیاب قرار دیئے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیاتھا۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ، بہتر ہے معافی مانگ لیں ، حلیم عادل شیخ

درخواست میں ڈی آر او، آر او، الیکشن کمیشن اور طارق فضل چوہدری کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 11 فروری کا نوٹیفکیشن اور فارم 47 کی کارروائی غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دی جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیں کہ فارم 45 کے تناظر میں امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کروائیں۔واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News