پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے ارمڑ میں معروف عالم دین مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں حملے کے خوفناک لمحے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی منیر شاکر اپنے ہجرے کے دروازے کے قریب پہنچتے ہیں کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا، جس میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے فوری بعد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے مفتی منیر شاکر اس حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دھماکے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کی پوری تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس کے پیچھے موجود افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پشاور: مسجد کے باہر دھماکے میں جاں بحق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
یہ حملہ پشاور میں حالیہ دنوں میں ہونے والے دوسرے دہشت گردی کے واقعات کی سلسلے کی کڑی لگتا ہے، جس سے علاقے میں عوامی تحفظ کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔