پولیس اسٹیشن ریگی، ملازئی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پشاور(روشن پاکستان نیوز) پولیس اسٹیشن ریگی کے تحت آنے والی ملازئی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پولیس نے خیبر میں چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہو سکتا ہے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی سے بچا گیا۔