کوئٹہ میں فائرنگ، معروف عالم دین زخمی

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی عبد الباقی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی مفتی عبد الباقی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: تحریک طالبان پاکستان کا مفتی منیر شاکر پر حملے کی ذمہ داری قبول، مزید حملوں کی دھمکیاں

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفرری موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں