اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ٹریفک پولیس کیطرف سے مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او نے مری جانیوالے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ مری میں شدید دھند کے باعث گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ تیز بارش اور دھند کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
دوران بارش لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں۔ دو طرفہ ٹریفک چلنے کیوجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ دوران سیاحت اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی صورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں۔











