جمعه,  14 مارچ 2025ء
جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنادیا گیا، متعدد دہشتگرد ہلاک

 جنوبی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز) جنڈولہ میں پاک فوج کی  پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 30 خوارج ہلاک

مزید خبریں