جمعرات,  27 فروری 2025ء
وفاقی کابینہ میں توسیع، ایوان صدر میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں مملکت کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔

وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن میں وزرائے مملکت بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری اور وجہیہ قمر نے بھی وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں 13 وفاقی وزرا، 11 وزرائے مملکت اور تین مشیران بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

یہ حلف برداری تقریب وفاقی حکومت کی اہم سیاسی پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے، جس سے کابینہ کے نئے وزرا کو اپنے کاموں کا آغاز کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں