اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف کردئیے گئے ہیں۔
اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے،اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کرلی گئی،اہلکار کرکٹ میچز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔