جمعه,  21 فروری 2025ء
سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ہم نیوزکے پروگرام صبح سے آگے میں کہا ہے کہ سلمان اکرم، بیرسٹر گوہر اوررؤف حسن کو بیرون ملک جانے کی سہولت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ کہتے ہیں میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں، میں 48 مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، نام ای سی ایل میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر کو ملک سے باہر جانے کی سہولت کیوں میسر ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ پر تو کوئی مقدمہ بھی نہیں، پی ٹی آئی کی پرانی لیڈر شپ کے ساتھ رویہ مختلف کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پی ٹی آئی کی اصل لیڈر شپ کو مائنس کرنے کیلئے انسٹال کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ریلیز کمیٹی بنا رہے ہیں جو پرانے لوگوں پر مشتمل ہو گی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کے دور حکومت میں کیسے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ شعیب شاہین کی زبان دیکھیں ان کو پھولوں کے ہار پہنانے سے تو رہا، ذاتی حملوں پر تو بندے کو غصہ آ ہی جاتا ہے،ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کیوں بچوں کی طرح لڑتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے تین اجلاس ہوئے،میرے خلاف بیان کے علاوہ کچھ نہیں کیا،ان کے پاس بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عجیب و غریب بیانیہ بناتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی خود باہر نہیں آنا چاہتے، جب تک یہ رہیں گے بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے کا کوئی چانس نہیں ہے، یہ بانی کو باہر لانے کیلئے کچھ نہیں کر رہے اور فنڈنگ انجوائے کر رہے ہیں، یہ ذاتی معاملات کو بانی پی ٹی آئی کی سیاست پر ترجیح دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو پارٹی سے نکالنے کے حق میں نہیں ہوں، ہر پارٹی میں مختلف لوگ ہوتے ہیں اور ہر ایک کی رائے ہوتی ہے، شیر افضل مروت کا مجھ سے اختلاف ہے وہ تنقید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جیسے وہ کہیں گے کر لیں گے۔

مزید خبریں