کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی ایئر پورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ایف آئی اے نے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا۔
شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی کو عمرے کی آڑ میں سعودیہ بھجوانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، خواتین کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے جو پنجاپ پولیس کی سابقہ ملازمہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم