پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشن، 15 خارجی ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید
واضح رہے ایک ماہ قبل بھی پشاور کے علاقوں پشتخرہ اور تہکال میں ذاتی دشمنی اور جائیداد تنازع پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے ، دونوں واقعات میں 5 ، 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔