اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ا یک روپے کی کمی کر دی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 256روپے13پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں4روپے کی کمی کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 263روپے 95پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے 20پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171روپے65پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے25 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے راستے 500 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عمر ایوب