هفته,  15 فروری 2025ء
پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، ضمیر جھنڈو اور علی امیتاز وڑائچ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی۔ جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا۔ عدالت نے اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ، پارٹی رہنماؤں کو نکات نوٹ کروادیے

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

مزید خبریں